HTML with CSS in Urdu Chapter 1


HTML-with-CSS

اسلام علیکم دوستوں!
 HTMLاور CSS کے اس پہلے اور بیسک کلاس میں خوش آمدید کرتا ہوں! اس کلاس میں ہم HTMLکے بنیادی ٹیگز جن سے ویب پیج تیار ہوتا ہے، اور اس میں  CSS کے استعمال کے بارے میں بات کریں گے۔
ویب پیچ یا ویب سائٹ بنانے کے لئے ہمیں تین چیزون کی ضرورت ہوگی!
ایک عدد کمپیوٹر
ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر   یا  HTML کو ایڈیٹ کرنے کے لئے Notepad++ استعمال کرسکتے ہیں ۔
اور ایک عدد ویب براؤزر
HTML کیا ہے؟  اور اس پر عبور حاصل کرکے ہم کیا کر سکتے ہیں ، دراصل HTML مخفف ہےHyper Text Markup کا۔ اور اس سے ہم اپنا ایک ویب پیج بنا سکتے ہیں ۔
ابھی ہم  HTML کے  Basic Structure کے بارے میں بات کریں گے۔اور ٹیگز کے بارے میں بات کریں گے۔
<!Doctype html>
اس ٹیگ سے ہم براؤزر کو بتاتے ہیں کے یہ ویب پیج کا ہے یہ ضروری نہیں ہوتا لیکن اس کے لیکھ لینے سےبراؤزرکو سہی طرح سے دیکھتا ہے۔ اس کا کوئی کلوز ینگ ٹیگ نہیں ہوتا۔
<HTML></HTML>
یہHTML میں استعمال ہونے والا پہلا ٹیگ ہے اور اس کی مدد سے ہمHTML کی سکرپٹ کا آغاز کرتے ہیں، ۔ اس کا کلوز ینگ ٹیگ ہوتاہے۔
<TITLE></TITLE>
اس ٹیگ کی مدد سے ہم اپنے ویب پیج یا ویب سا ئٹ کا ٹائیٹل رکھتے ہیں، اس کو تبدیل کرنے سے ویب پیج یا ویب سا ئٹ کے نام میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس کا  کلوز ینگ ٹیگ ہوتاہے
<HEAD></HEAD>
اس ٹیگ میں ہم ویب میں استعمال ہونے والی Languagesکو متعارف کرواتے ہیں۔ اس کا  کلوز ینگ ٹیگ ہوتاہے 
<BODY></BODY>
 ہمارے ویب کا سارا ڈیٹا اسی پرہوتا ہے مثلًا تصاویر ، ویڈیوز، اور آ رٹیکلز سب اسی میں ایڈ کرتے ہیں۔ اس کا  کلوز ینگ ٹیگ ہوتاہے
 HTMLلکھتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جو ٹیگز پہلے اوپن ہونگے وہ سب آخرمیں کلوز ہوں گے۔
تو دوستوں آئےHTML کابیسک ڈوکومینٹ لکھنا سٹارٹ کرتےہیں۔

Example

<html> 
<title>your website title here</title> 
<head>this is a head section</head>
 <body>this is a body section you can add your content and etc here</body> 
</html>

تو دوستوں اس کلاس میں ہم نے HTMLکے بارے اور اس کے ٹیگز کے بارے بات کی انشااللہ اگلے پوسٹ میں ہم CSSکے متعلق بات کریں گے۔
آپ کے وزٹ کرنے اور فیڈ بیک دینے کا شکریہ! 

Share this article

0 comments:

Post a Comment

 
Copyright © 2016 Xtrememag.Net • All Rights Reserved.
back to top